امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ہم فرانسیسی لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے لئے دنیا بھر میں تمام ملکوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔تفصیلات
کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلخزاش صورتحال ہے اور یہ نہ صرف فرانس کی عوام پر حملہ ہے بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کا اچھی طرح سے علم ہے کہ فرانسیسی عوام ان حالات سے کس طرح گزر رہے ہوں گے کیونکہ ہم اس حالات سے گزر چکے ہیں اور ہم فرانس کی عوام کے ان حالات پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔